لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے تحریک انتشار میں سیاسی دنگل شروع ،علیمہ ،بشریٰ گروپ میں کشیدگی مکافات عمل ہے،نفرت و تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار و تقسیم کا شکار ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا اقتدار کی جنگ کے باعث تحریک انتشار کئی حصوں میں بٹتی نظر آ رہی ہے،بشریٰ کاہمدردی کیلئے جھوٹا و من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہوگیا،پی ٹی آئی میں کئی ڈس انفارمیشن سیل و گروپ چل رہے ہیں، علیمہ خان ،بشریٰ گروپ پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی نے سیاسی مفادات کےلئے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کیا،انتشار و نفرت کی سیاست، معاشرے کو تقسیم کرنے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔
وزیراطلاعات نے کہاپی ٹی آئی کے اندر مختلف گروپس بن گئے ،روز ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی کی جا رہی ہے،گروپس نے پارٹی کے اندر تقسیم و نفرت کو فروغ دینا شروع کر دیا ،علیمہ خان کی رﺅف حسن کےساتھ گفتگو سے ثابت ہوتا ہے بشری اپنا الگ ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی تھیں، علیمہ خان کی گفتگو سے کھانے میں ہارپیک کے قطرے ڈالنے والی بات بھی کھل کر سامنے آ گئی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















