عمران خان کو ٹِنٹس مرض کی شکایت،جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹِنٹس مرض کی شکایت،شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم اڈیالہ پہنچی،ڈاکٹر عاصم یوسف نے طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کوپہلے بھی مرض حق ہوا تھا۔