مہنگائی کو بریک،ہفتہ وار بنیادوں پر شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کو بریک،ہفتہ وار بنیادوں پر شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی0.10فیصد نیچے آگئی،سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 16.69 فیصد رہی،21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9سستی،21کے نرخوں میں استحکا م رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں انڈے،دال چنا،آلو ، تازہ دودھ، لہسن، دہی ودیگر شامل ہیں۔