اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف ،قائمہ کمیٹی اجلاس میںقرضوں و سود کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔
جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کےساتھ پہلا پروگرام 1958 میں کیا گیا، مجموعی طور پر 21260 ملین ایس ڈی آر قرض لیا ،واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ، 6.3 ارب ڈالر سے زائد کا قرض 3سے 5سال میں واپس کرنا ہے۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا اب تک آئی ایم ایف کو قرض پر کل 2439 ملین سود ادا کیا ،ٹوٹل 28 پروگرام کیے گئے،2008 اور 2010 کے پروگرام کا مکمل قرض واپس کر دیا
IMFسے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف
















