بنگلہ دیش میں حکومتی تختہ ظلم کی وجہ سے الٹا:عمران خان

راولپنڈی(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے بنگلہ دیش میں حکومتی تختہ ظلم کی وجہ سے الٹا، پی ٹی آئی کےخلاف جاری جبر ختم کیا جائے۔

سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں 6 وکلا نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ نے کہا بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا13 اگست کی رات کو پاکستان کے جھنڈے لےکر باہر نکلیں، 8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا اور اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ ہے، اب بھی وقت ہے فیصلوں پر نظر ثانی کریں، مہنگائی نے عوام کی معیشت کمزور کر دی۔