لاہور ( ہیلتھ رپورٹر) مریضوں کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنا فرض اوّلین ہے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال جس میں مریضوں کے علاج میں ایک منٹ کی کوتاہی نہیں ہے جبکہ آﺅٹ ڈور میں مریضوں کے چیک اپ کیلئے فرض شناس ڈاکٹرز بھر پور ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح مریضوں کو بہترین علاج معالجے کے ساتھ صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول مہیا کرنا اولین ترجیحات ہیں جس پر الحمداللہ عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی جدید آلات سے آراستہ ہے جس میں مریضوں کے لواحقین کیلئے انتظار گاہوں کو بھی ائرکنڈیشن کی سہولت سے آراستہ ہےں۔ ایک مریض ایک اٹینڈڈ کا سسٹم متعارف کرایا گیا۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی مےں مرےض کے علاج کے لےے پرچی اندراج کے روم کے ساتھ ایک ٹرائی ایج روم ہے جہاں پر ڈاکٹروں کی ٹیم ایمرجنسی میں آنے والے مریض کا معائنہ کرتی ہے اور مریض کو متعلقہ شعبے میں علاج کیلئے ریفر کرتی ہے۔ اس طریقہ کار سے مریض کے لواحقین کو بھی ایک گائیڈ لائن مل جاتی ہے کہ اس کو کس معالج کے پاس جانا ہے اور لاعلمی کی کوفت سے دوچار نہیں ہونا پڑتا۔ ایمرجنسی کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ۔سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں خواتین‘ مردوں اور بچوں کے لئے الگ الگ وارڈز ہیں جہاں پر بیڈز پر زیرعلاج مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے نرسنگ سٹاف پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان نے مزید کہا کہ سروسز ہسپتال علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو تمام ٹیسٹوں کی سہولت مفت میسر ہے جبکہ اس کے علاوہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ ہیڈ آف دی ڈیپارنمنٹ کو پابند کیا ہے زیر علاج مریضوں آپریشن کیلئے لمبی تاریخ دینے سے گریز کیا جائے تمام تھیٹرز کو جدید آلات اور مشینری سے آراستہ کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان نے بتاتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت مریضوں کے لواحقین کیلئے کھلے ہیں، مریض کو بہترین علاج مہیا کرنا اور ان کو صحت یابی سے ہمکنار کرنے کی جہدو جہد میرا مشن ہے جس پر ایک لمحہ کی تاخیر بھی نہیں ہے اس بات پر فخر ہے کہ اللہ کی ذات نے مجھے اس مقدس پیشہ سے وابستہ کیا جس پر ہمارا معاشرہ فخر کرتا ہے ۔
مریضوں کا بہترین علاج ترجیح،دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ،ایم ایس سروسز
















