اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما روف حسن کو دل کی تکلیف ،پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے ، پولیس اہلکار پمز لائے ،متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔
قبل ازیںڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے روف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دےدیا،دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ، تمام ملزم ایک دوسرے سے رابطے میں تھے،پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا7 روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا، روف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایاجائے،پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
روف حسن کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل،مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد
















