سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف مہم کی تحقیقات میں اہم انکشافات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف مہم کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہواپاکستان ،اداروں کےخلاف پی ٹی آئی پارٹی سیکرٹریٹ میں منظم سیل کام کررہا ہے، شامل تفتیش افراد روزانہ کی بنیادوں پراندرونی وبیرونی طاقتوں کےساتھ مل کر سوشل میڈیا ٹرینڈ چلاتے تھے،جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر جاری ملک مخالف مہم کے محرکات کا تعین کرے گی، ملزموں کی نشاندہی اور سزا کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت کیس میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ،احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔