اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی،ذرائع کے مطابق نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم5 سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ،رقم ڈسکوز عملے، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملے گی،پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی،بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی کی شرح 100 کی بجائے 80 فیصد کردی گئی
بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم میں اضافہ

















