کراچی:(بیورورپورٹ) فچ کی پیشگوئی کے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات،بڑی مندی،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب91 ارب ڈوب گئے۔
کاروبار کا آغاز 100پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن غیریقینی سیاسی حالات کےساتھ اگلے ہفتے رول اوور ویک شروع ہونے کے سبب سرمایہ کاروں کی پرانے سودوں کے تصفیوں کے سبب مارکیٹ میں تازہ سرمایہ کاری کی بجائے حصص کی آف لوڈنگ اور منافع کے حصول پر توجہ مرکوز رکھے جانے سے چند لمحوں بعد ہی مارکیٹ مندی کے گرداب میں چلی گئی،ایک موقع پر 2027پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی سے انڈیکس کی 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی تاہم اختتامی لمحات میں مندی کی شدت میں کمی ہوئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1721.97 پوائنٹس کمی سے 80117.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب 68.38 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں ،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 91ارب ڈوب گئے۔
سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی،ایک کھرب91 ارب ڈوب گئے
















