لاہور (قمر عباس نقوی) ڈی ایس ریلویز لاہور شعبہ انجینئرنگ کے ڈی ای این 1 اور اے ای این کی مجرمانہ غفلت، سوئی گیس ریلویز کالونی میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات جاری، ریلویز انتظامیہ کی قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن کی بجائے ساز باز، من پسند مافیا کیخلاف کارروائی کی بجائے پر اسرار خاموشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلویز کا محکمے کی اراضی پر عرصہ دراز سے عارضی اور مستقل قبضہ کیخلاف جاری آپریشن میں لاہور ڈویژن کے شعبہ انجینئرنگ کے ڈی ای این 1 جمشید اور اے ای این تنویر کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہیڈ آفس کے زیرسایہ مرکزی ڈویژن لاہور کی محکمہ کی اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے کی خاطر عملی اقدامات کرنے کی بجائے جاری آپریشن میں امتیازی سلوک کر نے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے روڈ پر قائم سوئی گیس ریلویز کالونی 99 فلٹریشن پلانٹ کے قریب اراضی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی تھی جس پر گزشتہ چند روز قبل قبضہ مافیا کی جانب سے دوکانات کی تعمیرکا سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ریلویز ڈی ایس لاہور انتظامیہ کی جانب سے قانونی طور پر اجازت نہیں دی گئی۔ مافیا کی جانب سے شعبہ انجینئرنگ سے ساز باز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں جو کہ لاہور ڈویژن کی جانب سے دہرا معیار دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے قبضہ مافیا جن سے ملی بھگت نہ ہونے سے ان کے خلاف کارروائی فی الفور عمل میں لاتے ہوئے فوٹو سیشن کرکے کارکردگی کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی ای این 1اور اے ای این لاہور جو کہ مغلپور ورکشاپس میں عرصہ دراز سے شعبہ انجینئرنگ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ان کو لاہور ڈویژن میں تعینات کیا گیا تاکہ کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے جبکہ انتظامیہ کا تجربہ ناکام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سوئی گیس ریلویز کالونی 99پر مافیا کی جانب سے غیر قانونی جاری تعمیرکی نشاندہی کرنے کے باوجود ڈی ای این جمشید اور اے ای این تنویر گجر کی جانب سے تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ مبینہ طور پر سرکاری تعطیلات میں غیر قانونی عمل کو یقینی بنانے کی خاطر سہولت کار ی کا انکشاف کیا گیا ہے جس محکمہ کو مالی نقصان پہنچانے میں مافیا سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈی ای این 1 جمشید اور اے ای این لاہور تنویر سے سوئی گیس ریلویز کالونی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے حوالے سے حقیقت جاننے کی خاطر موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موقف نہ دیا وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا۔
شعبہ انجینئرنگ کی قبضہ مافیا سے ملی بھگت،سوئی گیس ریلویز کالونی لاہور میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات
















