گنڈاپور سمیت 70 اراکین اسمبلی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل

پشاور:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کے بعدوزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور سمیت 70 اراکین اسمبلی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل،حلف نامے جمع کرادئیے۔

واضح رہے علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور انتخابات جیتنے کے بعد کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ، سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کردیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوںکاحق ملا گیا،آرٹیکل 6 آئین کے مطابق انتخابات نہ کرانے والوں پر لاگو ہوتاہے۔