سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں‘ عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں،126دن دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا علی مین گنڈاپور وفاق نہیں اپنی حکومت کی فکر کریں، آپ کے لیڈر اور بشریٰ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں ہم نے نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں ،ہیرے کے نیکلس چوری کریں، قیمتی گھڑیاں ،نیکلس قوم کی ملکیت ہیں ،کسی کے باپ دادا کی نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے، خلاف گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام سکھائیں گے،چیف جسٹس کےخلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے اب عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ہیں، سرینا عیسیٰ کےخلاف کردار کشی کی مہم چلانے والے ججز کی فیملیز کی عزت پر لیکچر مت دیں،عمران خا،بشریٰ اپنی چوریوں ،ڈکیتیوں کے جرم میں قید ہیں، ڈائیلاگ ،بڑھکیں مت ماریں، گھڑیوں ،نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔