لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ظالمانہ ٹیرف، سلیب سسٹم اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں، عوام کو سولر سسٹم نہیں براہ راست ریلیف دیا جائے،(ن) لیگ اقتدار میں آتی ہے تو بڑے پراجیکٹس کے نام پرنئے نئے کاروباری دھندوں کا آغاز کرتی ہے،آصف زرداری جاگیرداروں کے نمائندے ہیں،کل اسلام آباد میں فقیدالمثال دھرنا دیں گے، عوامی مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں جماعت اسلامی لاہور کے تحت دھرنا میں شرکت کےلئے عوام موبلائزیشن کیمپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق،امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔
امیر جماعت نے کابینہ کی منظوری سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت کو آئین کے آرٹیکل 9 اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا آئین کو پامال کرنے سے باز رہے، اقدام پاکستانیوں کی توہین ہے، پہلے ہی ملک میں ججز تک محفوظ نہیں، اب عمل کو قانونی درجہ دیا جارہا ہے، مسترد کرتے ہیں، پی ڈی ایم ٹو حکومت چل رہی ہے،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکسز کی بھرمار کردی گئی،ظلم و ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے، نالائقی حکمرانوں کی ہو اور سزا عوام بھگتیں ایسا نہیں چلے گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















