قومی اسمبلی،پاکستان شہریت ایکٹ 1951میں ترمیم کا بل پیش،قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان شہریت ایکٹ 1951میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش،سپیکر نے مزید غور کےلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کا بل پیش کیا ،بل میں کہا گیاپاکستان میں پیدا ہونےوالے بچے کے والد ،والدہ کا پاکستانی ہونا ضروری ہے پھر پاکستان کی شہریت حاصل کرسکتا ہے اب نئی ترمیم لائی جارہی ہے والدین میں سے کسی ایک کا بھی تعلق پاکستان سے ہوتو بچے کو پاکستان کی شہریت دی جاسکتی ہے۔