میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کےخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دےدیاگیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیا گیا، ہمارے بچوں نے تو لاکھوں روپے فیس ادا کر کے پڑھ لیا ،آنےوالے طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے،وزیراعظم ،صدر مملکت کو خط بھی لکھا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتا ہے، سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتی، کیا آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے رابطہ کیا،فیس ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنے سے متعلق کیا کام، فیس ریگولیٹری جب بناہے تو کیا آپ پاس گئے، کیا ہم کمیشن بنائیں؟،جسٹس علی مظہر نے کہا آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں، سپریم کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مسترد کردی۔