بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی ،ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور،گھر بنانا خواب

لاہور:(کامرس رپورٹر)بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی ،ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور،گھر بنانا خواب بن گیا۔

ٹیکسوں کی بھرمار سے مرغی کاگوشت،آٹا،ٹماٹر سمیت تمام اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، سیمنٹ کی بوری 207روپے اضافے سے1500پر جاپہنچی،قیمتیں بڑھنے سے تعمیراتی شعبے کےلئے مشکلات بڑھ گئیں،گھروں و فلیٹس کی تعمیراتی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔

میک اپ کاسامان بھی مہنگا ہوگیا،خواتین نے حکومت سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی،بڑھتی مہنگائی پر شہریوں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا حکومت ایک ہی بار زندہ درگور کردے،مہنگائی کے سونامی کو روکا نہ گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔