سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ ججز کی ماہانہ تنخواہ10لاکھ سے کم نہیں،وزیر قانون

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے”سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ تنخواہ10لاکھ “سے کم نہیں۔

سینٹ اجلاس میںوقفہ سوالات پر اعظم نذیر تارڑ نے کہااراکین سینٹ کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 70ہزارجبکہ ہائیکورٹ وسپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 10لاکھ سے کم نہیں ہوتی،قانون سازوں اور انصاف کرنے والوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق ہے،ٹیکس کٹوتی کے بعد ہر سینیٹر کو ماہانہ ایک لاکھ 70 ہزار تنخواہ ملتی ہے ،اپوزیشن اراکین کی کوئی تجاویز ہوں تو حکومت کو بھجوائی جاسکتی ہیں،ججز کی تنخواہوں میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں تو پیغام پہنچا دوں گا۔