ملک میں جنگل کاقانون، آئین معطل ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے ملک میں آئین و قانون معطل ہے ،چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز نیازی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاپورے پاکستان میں معاشی و آئینی حقوق بھی سلب ہیں جب مرضی جس کو چاہیں گرفتار کر لیں، ملک میں جنگل کا قانون لگ رہا ہے،بیجنگ میں سی پیک کانفرنس کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاچیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر اعتراض اٹھانے پر نیاز نیازی کو سلام پیش کرنے کےساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں، کام پی ٹی آئی کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔