اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گھریلو صارفین کیلئے بجلی کابنیاد ی ٹیرف7.12روپے یونٹ مہنگا،نئے نرخ جولائی سے نافذ،مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا،فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپے اضافے سے 23.59 ،ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا،دستاویز میں کہا گیا ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کردیا گیا،ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 ،ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92اور ماہانہ700 یونٹ سے زائد کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے،ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔
ادھر پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بلز میں کم سے کم اضافے کےلئے حکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی،ایک کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کےلئے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا جبکہ نسبتاً امیر 42 فیصد صارفین کےلئے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا،معیشت بہتر ہونے پر نرخوں میں کمی کی توقع ہے،نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
گھریلو صارفین کیلئےبجلی بنیادی ٹیرف7.12روپے یونٹ مہنگا
















