پنجاب بھر کی جیلوں کے افسروںو اہلکاروںکی عارضی تعیناتیاں ختم، رپورٹ نہ کرنے کیلئے بضد
لاہور: (مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیرکے احکامات پر پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات افسروںو اہلکاروںکی اٹیچمنٹ مدت ختم ہونے کے بعد ان کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سالک جلال نے جیل حکام کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے وہ افسران و اہلکارجن کو عارضی ڈیوٹیوں کےلئے چنا گیا تھا ان کی عارضی اٹیچمنٹ مدت ختم ہو چکی ہے مگر وہ واپس رپورٹ کرنے کےلئے رضامند نہیں ہیں جس کی وجہ سے گھمبیر صورتحال پیدا ہو چکی ہے اس لئے ان کو فوری طور پر فارغ کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں، مجاز اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے ان احکامات پر ایک ہفتے تک عمل درآمد کیا جائے، احکامات سے سنٹرل جیل راولپنڈی اور اس کے ساتھ منسلک انسپکٹوریٹ مستثنیٰ ہیں۔

















