اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سنی اتحاد کونسل کیس میں پی ٹی آئی کو فریق بنایا جائے،اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر حقائق کے برعکس الزامات لگائے،پی ٹی آئی،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کر دی گئیں، مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیںنشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے، مخصوص نشستوں کےلئے سنی اتحاد کونسل فہرست دینے کےلئے تیار ہے، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیاسنی اتحاد کونسل، پی ٹی آئی کی سیٹیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا عوام کی منشا کے خلاف ہوگا، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار دیگر 13 سیاسی جماعتوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے،سنی اتحاد ،تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہے، چیئرمین سنی اتحاد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے ،حامد رضا حلقہ 104 سے کامیاب ہوئے، آرٹیکل 51 واضح نہیں کرتا آزاد امیدواروں کو ایک سے زائد سیٹیں جیتنے والی سیاسی جماعتوں میں ہی ضم ہونا چاہئے۔
مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی
















