لاہور ( اپنے رپورٹر سے )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا عالمی منشور کے حوالے سے سیمینار میں مہمان خصوصی شرکت۔ سیمینار قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں چیئرمین قومی رحمت للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی پاکستان خورشید احمد ندیم، چیئرمین طہٰ قریشی فاونڈیشن طہٰ قریشی ، ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ودیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ معاشرے سے بد اخلاقی و بد لحاظی کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ سیرت رسول پر عمل ہے۔ سیرت النبی کے بیش قیمت پہلوﺅں میں سے ایک اہم پہلو غیر مسلموں سے حسن سلوک ہے۔ ہتک عزت کے قانون میں رحمت اللعالمین اتھارٹی نے مجھے ایک مضبوط دلیل دی ہے معاشرے کی ہر مشکل کا حل نبی پاککا اسوہ وحسنہ میں ہے۔ خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا ایک مکمل چارٹر ہے، اسکا ایک ایک لفظ آج بھی دلوں پر دستک دے رہا ہے۔ خطبہ حجتہ الوداع معاشی، معاشرتی، مالی اور وراثتی سمیت انسانی حقوق کے تمام پہلوﺅں پر روشنی ڈالتا ہے ۔
معاشرے سے بد اخلاقی ختم کرنے کا بہترین طریقہ سیرت رسول پر عمل ہے :سپیکر پنجاب اسمبلی

















