اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی بجٹ کیخلاف بول اٹھی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاروایتی بجٹ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،بجٹ سٹیٹس کو کی کوکھ سے بجٹ جنم لیتاہے، حکومت کے پاس بہانہ مالیاتی جگہ کم ہے ،عوام قرضوں میں دبے ہیںلیکن آپ چاہیں تو راستہ نکال سکتے ہیں،70 سالوں سے حال ایک ہی جیسا ہے،ہوش کے ناخن نہ لیے اور عوام دوست بجٹ نہ بنایا تو ملکی سلامتی و بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ روایتی بجٹ ہے، کب تک جاگیرداروں کو چھوٹ دیتے رہیں گے۔
فاروق ستار نے کہا صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی بھرمار لگائی جاتی ہے، پوری دنیا ٹیکس فری رجیم پر جا رہی ہے مگر ملک میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے،ملز بند ،سرمایہ باہر جا رہا ہے۔
روایتی بجٹ ملکی بقا و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،ایم کیو ایم
















