کراچی:(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی،انڈیکس 78ہزار کی حد عبور کرگیا۔
عید کے بعد پہلے کاروباری روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی،100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا،ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی،کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی،انڈیکس 78ہزار کی حد عبور
















