لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے پاک چین تعلقات ریاستی مفادات کا معاملہ ہے، ایک سیاسی جماعت تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،ریاستی مفادات کےساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں نمٹا جائےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہامخالفین کو دباومیں لانے کےلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے پاک چین تعلقات میں کمی آگئی ،جماعت نے پسند کا فیصلہ لینا ہو تو ججز کےخلاف ٹرولنگ کرتی ہے،پی ٹی آئی کو اپنا طرزسیاست بدلنا ہوگا،عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں،کس نے کہا تھا توشہ خانہ کے تحائف فروخت کریں۔
وفاقی وزیر نے کہاپی ٹی آئی حکومت میں تمام دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے تھے،مس انفارمیشن سے فتنہ پھیلایاجاتا ہے، آزادی رائے کا مقصد انتشار پھیلانا نہیں،عوام نے ووٹ دئیے ہیں تو اسمبلی میں آکر سیاست کریں، ٹی آئی کو کہتا ہوں ریاست ،سیاست میں فرق سمجھیں اگر ریاستی مفادات کےساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں نمٹا جائےگا، سیاست کےلئے ریاست کو داو پر نہیں لگانا چاہیے، ذاتی مفاد کےلئے اداروں کےخلاف مہم چلائی جا رہی ہے،مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ،عید الاضحی پر قوم جانوروں کی قربانی دے رہی تھی اور ایک سیاسی جماعت نے ریاستی مفادات کی قربانی دی،سیاست میں اتار چڑھاو ہو سکتا ہے، چاہیں حکومت میں ہوں یا باہر، ریاست سانجھی ہے۔
PTI ریاستی مفادات کےساتھ مت کھیلے ورنہ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،احسن اقبال
















