فضل الرحمن حکومتی اتحاد کےلئے فیملی رکن جیسے ہیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان:(بیورورپورٹ)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے فضل الرحمن پی ٹی آئی کےساتھ اجنبی نظر آئیں گے،مولانا حکومتی اتحاد کےلئے فیملی رکن جیسے ہیں،ن لیگ کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل کرے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہابلاول بھٹو بھی حکومت سازی کے وقت کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں،کوشش ہے بجٹ میں ضرورت مندوں کو ریلیف دیا جائے،مخیر حضرات مفلس لوگوں کا خیال رکھیں۔