پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے سرجری محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہامحسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا ، نااہل ٹولے نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ،محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔
مشیر کے پی نے کہامینڈیٹ چور وزیراعظم اور راج کماری نے ملک کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ، ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور وزیراعظم اور محسن نقوی ہے، محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔
بیرسٹر سیف نے کہاچیئرمین پی سی بی پروفیشنل ذمہ دار بندہ ہونا چاہیے، محسن نقوی کو تو پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاون سے وقت نہیں ملتا، نااہل و کرپٹ حکمران کھیل کے شعبے میں بھی عہدوں کا بندر بانٹ کرتے ہیں، کھیل کے میدانوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سرجری محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے،کے پی حکومت
















