لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے لاہور ہائیکورٹ واقعہ تکلیف دہ تھا، ریاستی دہشتگردی میں بھی ایسا نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کر دئیے وکلا پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج نہیںہوں گے ، وکلا کو بھی اپنی خود احتسابی کرنا ہو گی ،یقین ہے تمام بارز اپنی ڈسپلنری کمیٹی کو مکمل فعال کریں گی ، آئین و قانون کی بات کرتے ہیں ،آئین کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں وہ سب کےلئے ہونی چاہیے۔
پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاآئین و قانون کے پاسدار اور رکھوالے ہیں ،جیلیں کاٹیں، صعوبتیں برداشت کیں لیکن جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا ،عزم کےساتھ کھڑے ہیں ملک میں جمہوری عمل رکنے نہیں دیںگے اگر کوئی خلل آئے گا تو مزاحمت ہوگی، عدلیہ اپنی حدود سے باہر جائے گی تو آپ ہی لوگ ہیں جو چیک کرتے ہیں۔
وزیر قانون نے کہاگزشتہ دنوں لاہور بار کے وکلا اور سینئر لیڈر شپ کےساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے ،نہتے وکلا پر تشدد کیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حکما ًکہا گیا دروازے بند کر دیں ،کوئی وکیل داخل نہیں ہوگا ایسا تو مارشل لا دور میں بھی نہیں ہوا،اٹک میں وکلا کاقتل ہولناک ہے، انصاف ہوتا نظر آئیگا،وکلاءکو چاہیے کسی توڑ پھوڑ اور تالہ بندی کا حصہ نہ بنیں، انصاف کی فراہمی میں تعاون کریں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















