کراچی:(بیورورپورٹ)وفاقی بجٹ کے مثبت اثرات،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،انڈیکس نے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،100 انڈیکس میں ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ریکارڈ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ،وزیر خزانہ کو مشکل معاشی، سیاسی چیلنجز میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ٹیکس نیٹ میں نئے شعبے آئے ، نان فائلر ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کا درد محسوس کرےگا، ٹیکس لینا اور استعمال ضروری ہے، بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کےلئے معاون ہو گا،حکومت بنیادی سہولیات دےکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے، لوگ خوشی سے ٹیکس دیں گے، سی پیک کا فیز ٹو بہت ضروری ہے، بجٹ کا ری ایکشن بہت اچھا ہے۔
بجٹ کے مثبت اثرات،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ریکارڈ قائم

















