لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،کوئٹہ،ملتان:(کامرس رپورٹر،بیورورپورٹ)ملک میںمہنگائی کاطوفان آئے گا،تاجروں نے بجٹ کو عوام دشمن قراردےدیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا بجٹ میں کوئی مثبت بات نہیں، انڈسٹری کو ریلیف نہیں ملا، حکومت تاجروں ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے،ریئل سٹیٹ پر ٹیکسوں سے کاروبار تباہ ہوگیا، نان فائلر کا تصور نہیں ہونا چاہیے سب کو فائلر ہونا چاہیے،ٹیکس نیٹ میں نئے لوگوں کو لایا جائے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
صدر فیصل آباد آف چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق نے کہابجٹ الفاظ و اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، جان بوجھ کر غیر واضع رکھا گیا ،حکومت نے خوفناک بجٹ بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔
سینئر نائب صدر بلوچستان چیمبرز آف کامرس آغا خلجی نے کہا وفاق نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا،تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے، بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا ظلم کے مترادف ہے، بارڈر بند ہونے سے قتل وغارت عام ہو جائے گی۔
صدر اسلام آباد چیمبر اف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا حیرانی ہے ٹیکس کا ہدف کیسے اکٹھا ہوگا،فنانشل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنی چاہیے، تجویز ہے اگلے 5سالوں کے شیئر کو کم کیا جائے، اگلے چند ماہ میں 27 ارب ڈالر قرض دینا ہے، کیسے دیں گے، تنخواہوں میں اضافہ اچھی بات ہے، سیمنٹ پر ٹیکس بڑھانے سے ریئل سٹیٹ سیکٹر مزید متاثر ہوگا، بجٹ ملاجلا ہے، تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی ردعمل دیں گے۔
صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نے کہابجٹ تقریر میں سب اچھی باتیں کی گئیں مگر پراپرٹی بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئے ،اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،میڈیسن ، کاپیوں ، کتابوں سمیت متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس لگنے سے قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
ملک میں مہنگائی کاطوفان آئے گا،تاجروں نے بجٹ کو عوام دشمن قراردےدیا
















