غیر ضروری سکیمیں بند کر کے عوام کے 530 ارب بچائے: عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے صوبائی حکومت نے عوام کے 530 ارب بچائے،کسی رکن صوبائی اسمبلی کو فنڈز نہیں دے رہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ایم پی ایز کو فنڈز دینے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے تو غیرضروری سکیموں کو بند کرکے پنجاب کے عوام کے 530ارب روپے بچائے،پنجاب میں فنڈز کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا کوئی رواج نہیں نہ ایسا ہوگا،مفتاح اسماعیل جیسے سمجھدار انسان سے ایسے غیرسنجیدہ بیان کی توقع نہیں تھی۔