عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی،عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔