معروف میزبان ندا یاسر حج کیلئے سعودی عرب روانہ

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دعاوں میں لازمی یاد رکھئے گا۔ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سنا معاف کیجیے گا۔