لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر مہرالنساءکی زیر صدارت گزشتہ روز ”پیری نیٹل مینٹل ہیلتھ، ہم کیا کھو رہے ہیں؟“ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تھے جبکہ چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر مہرالنسا نے خوش آمدیدی خطاب کیا اور ہمارے ثقافتی ماحول میں موجود پیری نیٹل مینٹل ہیلتھ کے مسائل کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ یہ کس طرح ماں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ذہنی صحت کی آگاہی کی ضرورت اور اس موضوع کے بارے میںتفصیلی بات کی۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین، ڈین آف آبس اینڈ گائنی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اقبال یونٹ III، LWH ، پروفیسر ڈاکٹر نادیہ خورشید یونٹ V، LAH نے اس قسم کی ورکشاپس کے انعقاد اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے شعبہ کی کاوشوں کو سراہا اور پروفیسر ڈاکٹر مہرالنسا کی مثالی کوششوں کی تعریف کی اور ماہر نفسیات ڈاکٹر خولہ اور پروفیسر ڈاکٹر مہرالنسا کی تجویز کو صحتمند ماں اور بچے کی بہبود کیلئے اہم قرار دیا۔ مقرر ڈاکٹر خولہ طارق، کنسلٹنٹ ماہر نفسیات اور اکیڈمک رجسٹرار، ڈیپارٹمنٹ آف سائیکائٹری اینڈ بیہیوریل سائنسز، میو ہسپتال کے ای ایم یو نے بہت معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا اور ایک حقیقی مریض کے کیس کے ساتھ موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صدف مبین، ڈاکٹر صالحہ اعجاز اور ڈاکٹر علینا سرور، کنسلٹنٹ آبس اینڈ گائنی، نے ”پوسٹ پارٹم بلیوز“، ”پوسٹ پارٹم ڈیپریشن“ اور ”پوسٹ پارٹم سائیکوسس“ کے موضوعات پر جائزہ پیش کیا اور سیشن کا خلاصہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر طیبہ نے پیش کیا۔ ڈاکٹر ناصر چوہدری میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پروفیسر مہرالنسا کی۔ اس سیمینار کے انعقاد کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا۔ اے ایم ایس ڈاکٹر رانا سہیل نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر ثنائ، ڈاکٹر تحسین اور ڈاکٹر سدرا بھی شامل تھیں جو لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور کی ایڈمن سے تھیں۔ سیمینار کا اختتام شرکائ، منتظمین اورمہمانوں کو شیلڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔
مثبت معاشرے کی تکمیل کیلئے ذہنی صحتمند ماں کا وجود ناگزیر ہے: پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز
















