بلاول بھٹو میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے لاکھ کوشش کریں مگر بلاول بھٹو میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم نہیں،خواب پورا نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاسندھ کا سیاسی مافیا ‘’بلاوجہ بھٹو“ کو وزیراعظم بنانے کی تگ ودو میں لگا ،کچھ بھی کرلیں ممکن نہیں،پنجاب کےساتھ سندھ کا سیاسی مافیا بھی قیدی نمبر 804 کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے،عمران خان کے ہوتے ہوئے بلاول زرداری کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگابانی پی ٹی آئی صوبہ فتح کر کے سندھیوں کو حقیقی آزادی دیں گے،سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہو جائےگا، عمران خان کچے سمیت پکے کے ڈاکوﺅں کو بھی نکیل ڈالے گا۔