عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی،ضلعی انتظامیہ نے 39 شرائط کےساتھ روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دینے کا این او سی جاری کر دیا۔

ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہو گا، ریاست کےخلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہو گی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا جلسے کی سکیورٹی ذمے داری تحریک انصاف پر عائد ہو گی، کسی قسم کی ہلڑ بازی کرنا ممنوع ہوگا، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔