کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بی اے پی کے صدر ورکن قومی اسمبلی خالد مگسی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،لیویز کے مطابق مسلح افراد نے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے کوکوئٹہ میں نوتال کے قریب فائرنگ کانشانہ بنایا۔
سکیورٹی اہلکاروں و محافظوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد فرار ہوگئے،رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ساتھی محفوظ رہے،سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خالد مگسی کی خیریت دریافت کی ،صادق سنجرانی نے کہاخالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرے۔
بی اے پی کے صدر وایم این اے خالد مگسی حملے میں بال بال بچ گئے
















