ملتان: (بیورورپورٹ)پولیس نے چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ملزموں نے یوسف رضاگیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے ، سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق 3ملزموں کو گرفتار کیا ،ایک کو بے قصور ہونے پر چھوڑ دیا۔
یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزم گرفتار
















