پاکستان برآمدی شعبوں کو سبسڈی ، درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرے،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان برآمدی شعبوں کو سبسڈی ، درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرے،آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے زور دیادرآمدات پر عائد پابندیاں مرحلہ وارختم کی جائیں، وزارت خزانہ نے درآمدات پر عائد ڈیوٹیوں میں کمی پراتفاق کرلیا ،وزارت تجارت نے ٹیرف میں کمی کے فیصلے میں مقامی صنعت کے تحفظ پرزور دیتے ہوئے مو¿قف اختیار کیاٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کو پیش نظررکھا جانا چاہیے، وزارت تجارت نے درآمدات پرعائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

دوسری جانب زراعت و انشورنس کے شعبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے،ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ دینے کی تجاویز پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے،نئے بجٹ میں ممکنہ ٹیکس چھوٹ کا مقصد ملک میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔