لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف، ہارڈشپ گراﺅنڈز پر تبادلے پورا سال ہوسکیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے منظوری دےدی، نئی پالیسی کے تحت معذور، بیوہ، مطلقہ اور طویل فاصلے کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔ فیصلے کے مطابق جنرل ٹرانسفر سال میں دوبار ہوسکے گی، میوچل ٹرانسفرکی اجازت سال میں دوبار ہوگی، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پوراسال کھلی رہے گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائیگا، تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔
پنجاب، اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف، وزیر تعلیم نے منظوری دیدی
















