عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک شروع کرینگے،اسد قیصر

صوابی: (مشرق نیوز)پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا۔

صوابی میں خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہابانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے،تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا، آرڈنینس کو نہیں مانتے،ملک میںجعلی حکومت ہے۔

اسد قیصر نے کہاپنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا، کسانوں کےساتھ ہیں، معاملے پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بارڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے۔