اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دہری شہریت والے افسروں پر پابندی عائد کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
بل جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمع کرایا،ترمیمی بل 2024 میں سول سرونٹس پر دہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا،بل میں مطالبہ کیا گیا کوئی بھی سرکاری افسر جس کے پاس دہری شہریت یا کسی اور ملک کی شہریت ہو تعینات نہ کیا جائے۔
دہری شہریت والے افسروں پر پابندی کا بل قومی اسمبلی اسمبلی میں جمع
















