راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی واپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے ایک ادارے کی سیاست میں مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے خود پر ریاست کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے۔
اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا فرد واحد کے فیصلوں سے پاکستان دو لخت ہوا ،فارم 47 والی حکومت ملک کے موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے،حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال کو گرفتار کیا گیا توملک گیر احتجاج ہوگا، بشریٰ بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں ،روف حسن پر حملے کی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور محسن نقوی پر آتی ہے۔
ادارے کی سیاست میں مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے،عمر ایوب
















