کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ اور شوکت رخشانی پر مشتمل بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست گزار وکیل امان کنرانی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، در خوا ست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
عمران کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج
















