میوہسپتال کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں:سلمان رفیق

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا تفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال میں کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کی خوشخبری سنا دی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر، سی ای او میوہسپتال پروفیسر احسن نعمان، سی او او میوہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر آف کارڈیک سرجری پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر آف کارڈیالوجی پروفیسر عمران، ڈاکٹر ندیم الٰہی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر عرفان عظمت اللہ اور پروفیسر عمران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میوہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے جا رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں ایچ آر کو مکمل کریں گے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں بستروں کی تعداد میںبھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ میوہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے۔