ابراہیم رئیسی کی شہادت سے امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی :تاجر برادری

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) ملک کی کاروباری برادری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر اور دیگر سرکاری عہدیداروں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دلی رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی۔ روزنامہ”مشرق“لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما نعیم میر،وقار احمد میاں،خالد پرویز،اشرف بھٹی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیس نے گزشتہ دنوںپاکستان کا دورہ کیا تھا دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ میں برادر اسلامی پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے آیا ہوں وہ ہر ایرانی کی طرح پاکستان سے محبت کرتے تھے سینئر تاجر رہنما راجہ جاوید،ملک کلیم، عمر قریشی،یونس بیگ نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کہ شہادت نے پورے پاکستان کو غمگین کر دیا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔