ایک کے بعد ایک وردی،شاید مریم کو کوئی دماغی مسئلہ ہے، اسد قیصر

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے مریم نواز ایک کے بعد ایک وردی پہن رہی ہیں،شاید وزیراعلیٰ پنجاب کو کوئی دماغی مسئلہ ہے۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی بغض و حسد میں صوبے کے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، خبریں آرہی ہیں پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا بڑا مسئلہ چل رہا ہے، کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔

اسد قیصر نے کہاذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کیلئے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے عام لوگوں کا معاشی قتل کرکے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔