ٹیریان کیس میں نئے بنچ کی تشکیل سے تعصب پھر عیاں ہوگیا:پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے ٹیریان کیس میں نئے بنچ کی تشکیل سے تعصب پھر عیاں ہوگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کیس نئے سرے سے سماعت کےلئے مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنے کامنصوبہ ہے، توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کے بعد ایک اور مقدمے سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں، ججز پر دباو انکشاف کے بعد کارروائی آگے بڑھانے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز باقی نہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاعدت اور ٹیریان جیسے مقدمات کا اندراج اخلاقی پستی کی علامت ہے، ٹیریان کیس کا مدعی آج تک نامعلوم ہے، ریاستی وکلا کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے،نیا بنچ تشکیل دے کر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کےخلاف اپنا تعصب عیاں کیا گیا۔