پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کنڈی کرتوتوں سے بازآجائیں ورنہ عوام گورنر ہاوس سے باہر پھینک دیں گے،گورنر کے پی سرٹیفائیڈ مسترد شدہ و نا اہل ہیں،پاس میڈیامیں زندہ رہنے کےلئے الٹے سیدھے بیانات کے سوا کچھ نہیں۔
اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا بونگیاں مارنے سے بہتر ہے گورنر کے پی ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرح عوامی فلاح کےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں، عوام نے انتخابات میں فیصل کریم کنڈی کو بری طرح مسترد کیا، 3بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا چکے ۔
مشیر اطلاعات نے کہا3بار مسترد شدہ آدمی کے منہ سے علی امین گنڈا پور کےخلاف باتیں اچھی نہیں لگتیں ،نا اہل کنڈی عوامی خدمت کرتے تو عوام باربار مسترد نہ کرتے،علی امین گنڈا پور کو عوام نے خدمت کےلئے منتخب کیا ، نااہل کنڈی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں،بیان بازی سے باز آجائیں اور وفاق سے بقایا جات واپس لینے میں مدد کریں،کرتوتوں سے باز نہ آئے تو عوام گورنر ہاوس سے باہر پھینک دیں گے۔
کنڈی بازآجائیں ورنہ عوام گورنر ہاوس سے باہر پھینک دینگے،بیرسٹر سیف کی دھمکی
















